Sunday, August 7, 2022

پی ٹی آئی کا 14 اگست کو اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان

 پی ٹی آئی کا 14 اگست کو اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان

6 اگست‬‮ 2022


 


پاکستان تحریک انصاف نے الٹی میٹم دیئے جانے کے بعد 14 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم عمران خان نے کی، جبکہ اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بھی شر کت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کو حکومت مخالف وفاقی دارالحکومت میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔ یہ جلسہ پریڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔


گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ چند روز میں اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرینگے، اس میں حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن دیں گے، حکومت کو زیادہ سے زیادہ اس کیلئے ایک ماہ سے زائد کا وقت نہیں دے سکتے عمران خان، تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن بہت جلدی میں ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ممبران کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ممکن نہیں یہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کراسکے گا

No comments:

Post a Comment

داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اور ایک انگریز کا سچا واقع۔

داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اور ایک انگریز کا سچا واقع۔ داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اور ایک انگریز کا سچا واقع۔ اس واق...