Sunday, August 7, 2022

صدر مملکت کی ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لواحقین سے تعزیت

 صدر مملکت کی ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لواحقین سے تعزیت

7 اگست‬‮ 2022


 


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہی پاکستان قائم ہے۔


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کے ورثا سے گفتگو کی۔


صدر مملکت نے بریگیڈیئر خالد شہید، میجر سعید احمد شہید اور میجر طلحہ منان شہید کے ورثا سے بھی بات کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔


ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انہی شہدا کی قربانیوں کی بل بوتے پر پاکستان قائم ہے۔ یہ سب راہ حق کے شہید ہیں اور ان ہی کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارا ملک مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعے پر ہماری آنکھیں اشک بار ہیں اور ہمیں اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے جبکہ قوم اور شہدا کے لواحقین اپنے ان بہادر سپوتوں پر ہمیشہ فخر کرتے رہیں گے۔

No comments:

Post a Comment

داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اور ایک انگریز کا سچا واقع۔

داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اور ایک انگریز کا سچا واقع۔ داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اور ایک انگریز کا سچا واقع۔ اس واق...