Wednesday, August 31, 2022

پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکا رہا ہے’، برطانوی ایم پی نے عالمی برادری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 ‘پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکا رہا ہے’، برطانوی ایم پی نے عالمی برادری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

31 اگست‬‮ 2022



برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب کا کہنا ہے کہ پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے۔


 برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان گرین ہاؤس عالمی اخراج کے صرف ایک فیصدحصے کا ذمہ دارہے مگر ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔



رکن پارلیمنٹ نےعالمی برادری کا ضمیر جھنجوڑتے ہوئے کہ پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبورہے۔انہوں نے کہا کہ قطب شمالی کے بعد سب سے زیادہ گلیشیئرز پاکستان میں ہیں جن کی تعداد7 ہزار 253 گلیشئرز ہیں، تمام گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں

https://youtube.com/channel/UC_hmzvnRcyaDVAKiEuqT-hw۔

https://www.facebook.com/COLLECTIONAWAN/

awancollection01.blogspot.com

Tuesday, August 16, 2022

حکومت ایک بار پھر عمران خان کو الیکشن لڑنے سےروکنے میں ناکام

 حکومت ایک بار پھر عمران خان کو الیکشن لڑنے سےروکنے میں ناکام

17 اگست‬‮ 2022



ضمنی انتخابات میں عمران خان کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے اعلان پر اعتراضات دائر کرنے کے سلسلے میں حکومت کو قانونی ماہرین کی حمایت نہ مل سکی۔


الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی 9 نشستوں پر 25 ستمبر 2022 کو ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر رکھا ہے۔عمران خان نے تمام حلقوں میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی داخل کر دیے ہیں۔


دوسری جانب حکومت نے عمران خان کے اس فیصلے کے خلاف اعتراضات دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور حکومتی اتحادیوں کے قانونی مشیروں نے کام مکمل کرلیا ہے۔



مسلم لیگ ن لائرز ونگ کے صدر فضل الرحمن نیازی ، پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ہارون الرشید اور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب سے جب اس ضمن میں رائے لی گئی تو ان کا مؤقف تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن لڑنے پر کوئی قدغن نہیں 

https://youtube.com/channel/UCFy_V8lbxLu4XYPnDfpISCw

https://www.facebook.com/groups/1571009306449358/

Monday, August 15, 2022

ایمازون کی جانب سے 13000 سے زیادہ پاکستانی سیلر اکاؤنٹس کو بند کر دیا

 نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق ایمازون کی جانب سے 13000 سے زیادہ پاکستانی سیلر اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا، ایمازون نے پنجاب کے شہروں میاں چنوں اور ساہیوال کو فراڈ ریڈ زون قرار دیا ہے۔ان علاقوں سے کام کرنے والے سیلرز دھوکا دہی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔



ایمازون نے میاں چنوں کے آئی پی ایڈریسز بھی بلاک کردیے ہیں اب ان علاقوں کے لوگ دبئی سے یا دوسرے کلائنٹس کے کمپیوٹرز کے ذریعے اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔


Sunday, August 7, 2022

صدر مملکت کی ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لواحقین سے تعزیت

 صدر مملکت کی ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لواحقین سے تعزیت

7 اگست‬‮ 2022


 


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہی پاکستان قائم ہے۔


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کے ورثا سے گفتگو کی۔


صدر مملکت نے بریگیڈیئر خالد شہید، میجر سعید احمد شہید اور میجر طلحہ منان شہید کے ورثا سے بھی بات کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔


ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انہی شہدا کی قربانیوں کی بل بوتے پر پاکستان قائم ہے۔ یہ سب راہ حق کے شہید ہیں اور ان ہی کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارا ملک مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعے پر ہماری آنکھیں اشک بار ہیں اور ہمیں اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے جبکہ قوم اور شہدا کے لواحقین اپنے ان بہادر سپوتوں پر ہمیشہ فخر کرتے رہیں گے۔

فواد چوہدری نے رانا ثناء اللّٰہ کو اوقات یاد کروادی

 فواد چوہدری نے رانا ثناء اللّٰہ کو اوقات یاد کروادی

7 اگست‬‮ 2022


 


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ رانا صاحب، آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں، اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رانا صاحب، یہ نہ ہو کہ آپ کو لینے کے دینے پڑ جائیں۔


سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیل ہوئی آپ فیصل آباد نہیں گئے، رانا صاحب، احتیاط اچھی چیز ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ عمران خان پوری قوم کے سامنے ایکسپوز ہوچکے، یہ اب اس سے بچنا چاہتے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں پیسے غیر قانونی طریقے سے آئے، ان کے عہدیداروں کے کالے کرتوت ان اکاؤنٹس میں چھپے ہیں، تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو قانون گرفتاری کی اجازت دیتا ہے

راولپنڈی ایکسپریس اسپتال میں داخل، قوم سے دعاؤں کی اپیل

 راولپنڈی ایکسپریس اسپتال میں داخل، قوم سے دعاؤں کی اپیل

ویب ڈیسک 6 اگست 2022

سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے، انہوں نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی۔


شعیب اختر نے آسٹریلیا کے اسپتال سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے بتایا کہ ان کا گُھٹنے کا آپریشن ہونے جارہا ہے جو کہ آٹھ گھنٹوں پر محیط ہوگا۔


اپنے ویڈیو پیغام میں سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ میں نے پاکستان کے لیے بولرکے طور پر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے۔




 

لیکن مجے یہ سرجری کروانی پڑے گی اور اس سے مکمل صحتیاب ہونے اور درد ختم ہونے میں دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے۔


راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ اس دوران انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے، مجھے امید ہے یہ میری آخری سرجری ہوگی۔


یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد کپتان مقرر


واضح رہے کہ شعیب اختر کے گھٹنوں کے ٹشوز اور ہڈیاں متاثر ہوچکے ہیں جس کے بارے میں وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آگاہ کرتے رہے ہیں۔


یاد رہے کہ شعیب اختر نے دسمبر انیس سو ستانوے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے چھیالیس ٹیسٹ میچ کھیلے، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 178 وکٹیں حاصل کیں۔


شعیب اختر نے 163 ون ڈے میچز میں 247 جب کہ 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں، مارچ دوہزار گیارہ میں انہوں نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا

پی ٹی آئی کا 14 اگست کو اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان

 پی ٹی آئی کا 14 اگست کو اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان

6 اگست‬‮ 2022


 


پاکستان تحریک انصاف نے الٹی میٹم دیئے جانے کے بعد 14 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم عمران خان نے کی، جبکہ اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بھی شر کت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کو حکومت مخالف وفاقی دارالحکومت میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔ یہ جلسہ پریڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔


گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ چند روز میں اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرینگے، اس میں حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن دیں گے، حکومت کو زیادہ سے زیادہ اس کیلئے ایک ماہ سے زائد کا وقت نہیں دے سکتے عمران خان، تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن بہت جلدی میں ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ممبران کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ممکن نہیں یہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کراسکے گا

دنیا سے قرض لینے میں مشکل ہورہی ،اب مانگتے ہوئے شرم بھی آتی ہے، مفتاح اسماعیل

 دنیا سے قرض لینے میں مشکل ہورہی ،اب مانگتے ہوئے شرم بھی آتی ہے، مفتاح اسماعیل

ویب ڈیسک 6 اگست 2022

کراچی : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا کہ ہمیں دنیا سے قرض لینے میں مشکل ہورہی ہے اب مانگتے ہوئے شرم بھی آتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کراچی چیمبر آف کامرس پہنچے ، جہاں صدرکراچی ادریس میمن ،زبیر موتی والا سمیت بزنس کمیونٹی نے ان کا استقبال کیا۔



وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر سپلائی اور ڈیمانڈ پر اوپر نیچےجاتا ہے، ہمیں دنیا سے چیزیں چاہییں لیکن برآمد کے لیے کوئی چیزنہیں۔


مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سی کے ڈی گاڑیوں، ہوم اپلائنس اور موبائل فونز پر پابندی ستمبرتک نہیں ہٹائیں گے، ایل سی روکنے کے حوالے سے کوئی احکامات نہیں دیے، ملک میں ایل سی کا نظام بہتر ہے، تمام امپورٹرز کےلیےایل سی کھل رہی ہیں ، تین دن میں امپورٹرز کیلئے ایل سی کھل جاتی ہے۔


انھوں نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں میں نے یا اسٹیٹ بینک نے کوئی مداخلت نہیں کی، ڈالرکوبھی ہم کنٹرول میں لےآئے ہیں، ہم نے 30ارب ڈالر کی برآمدات بھیجی ہیں، پاکستان کی درآمدات 80ارب ڈالر رہیں۔


بجلی کی پیداوار کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ن لیگ دور میں بجلی کی پیداوار14 ہزار سے 25ہزار میگا واٹ تک لے گئے تھے، بجلی کی پیداوار دگنی ہوئی اس حساب سے صنعتی پیداوار نہیں بڑھی۔


ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا نے بھی پیٹرول کی قیمت کم کی تھی ،ڈیفالٹ پرچلےگئے، بنگلہ دیش میں308روپے لیٹرپیڑول ہو گیا ہے۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں دنیا سے قرض لینےمیں مشکل ہورہی ہے اور اب تو شرم بھی آتی ہے، دبئی اور سعودی عرب کے پاس جاؤ تو کہتے ہیں آئی ایم ایف سے ڈیل کرلو، کبھی کہتے ہیں شہباز شریف سے فون کرادو۔


مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جس کےپاس جاتےہیں وہ کسی اورکےپاس جانےکامشورہ دیتاہے، ملک کوڈیفالٹ نہیں ہونےدوں گا لیکن اس عمل میں غلطیاں تو ہونگیں۔


وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی فنڈنگ سےمتعلق کافی پیش رفت کی ہے، متحدہ عرب امارات بھی ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرےگا۔


انھوں نے بتایا کہ پرتعیش گاڑیاں پاکستان منگواکر رقم ڈالرمیں واپس باہربھیج دی جاتی ہے، منگوائی گاڑیوں کے99فیصدپیسےواپس بھیج دیےجاتےہیں ورنہ یہاں ڈالرہی ڈالرہوں۔


وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے ملک کو ڈٖیفالٹ ہونےسےبچایا ہے، ستمبر تک صرف ایکسپورٹرزکوتھوڑی امپورٹ کی اجازت ہے اور ایکسپورٹ میں استعمال چیزوں کے بارے میں کسٹم ہمیں تفصیلات دے گا۔


ان کا کہنا تھا کہ 30ارب ڈالر کی برآمد میں بڑا حصہ ٹیکسٹائل کا ہی ہے ، 1992 میں کوریا اور پاکستان کی برآمدات ایک جیسی تھیں،مفتاح اسماعیل


ڈالر کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈالر طلب و رسد پر چلتا ہے جس دن زیادہ ڈالر آجائے تو اس کی قیمت کم ہو جاتی ہے، جن چھوٹے بینکوں نے اگر غلط کام کیا ان کے خلاف ایکشن ہوگا، ایک دن میں ڈالر دس روپے اوپر نیچے نہیں ہونا چاہیے.


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا مشکل ترین حالات میں ہے، جس ملک سے جن نرخوں پر تیل خریدتے ہیں اس سے سستا بیچ رہے ہیں، کوویڈکےدوران ایل این جی 4ڈالرکی مل رہی تھی، بجلی بلوں پر 300 یونٹس چھوٹ، 96 فیصد ہے، میں گھر چلاتا ہوں۔


مہنگائی سے متعلق انھوں نے کہا کہ پاکستان کےعوام نےہماراساتھ دیا، جون اورجولائی میں مہنگائی ہوئی ابھی تھوڑی کمی آئی ہے۔


مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج 25ہزارمیگاواٹ کےقریب بجلی بنتی ہے، ہمیں ابھی بھی بجلی پیداوارکی گنجائش بڑھانی ہے، بجلی کی پیداوارتوبڑھ رہی ہےکیاصنعتیں بھی اسی رفتارسےبڑھ رہی ہیں؟


انھوں نے بتایا کہ ہم نے5لاکھ ٹن گندم درآمدکی،ہمیں کھاددرآمدکرنی پڑرہی ہے، ہماری زرعی پیداوارمیں مجموعی طورپرکمی ہے، 5سے6ارب ڈالرکاخوردنی تیل اس سال درآمد کرنا پڑے گا۔


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 1996سےآج تک 450ملین ڈالرواپس نہیں کرسکے، ہم نے450ملین ڈالرواپس نہیں کیے تو دینے والے سے مزید مانگتےہوئےشرم آتی ہے، کاش ہماری برآمدات 80ارب ڈالراوردرآمدات30ارب ہوتی توکوئی مشکل نہیں۔


مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجٹ خسارہ ہوتوحکومت کوپیسےلینےپڑتےہیں،نجی سیکٹرسےبیرون ملک سےپیسے لینےپڑتےہیں، عمران خان نےاچھی چیزیں کی ہونگی میں اس کی نشاندہی نہیں کروں گا، عمران خان نے ملک کا قرض 75فیصدبڑھادیا، ہم 25ہزارارب چھوڑکرگئےعمران خان نے45ہزارارب تک قرض بڑھادیا اور اس کےساتھ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی بڑھ گیا۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ جب پیسےلیےہیں توکبھی نہ کبھی توواپس کرنےپڑیں گے، ہم پیسےلیتےرہےلیکن ہماری برآمدات دگنی نہیں ہوئیں، ہم لوگوں نےپیداواری کام نہیں کیا۔


وزیر خزانہ نے بتایا کہ گاڑیوں اورموبائل فونزسمیت 2چارچیزوں کی درآمدپرپابندی رہےگی، میری پہلی ترجیح مہنگائی کم کرنانہیں ملک کودیوالیہ ہونےسےبچاناتھا، ستمبرتک مشکلات رہیں گی۔


تاجروں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں تاجروں کےلیےمزیدآسانیاں ہونگی، فکس ٹیکس 300 اسکوائرفٹ سے کم کی دکانوں پر لگے گا، کمرشل بجلی کچھ عرصے بعد سستی ہوجائے گی۔


مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ تک تنخواہ پرٹیکس کی شرح 5سےکم کرکےڈھائی فیصدرکھی، ملک چلاناہےتوٹیکس جمع کرناپڑےگا، 4ہزارارب روپےاس اس سال ٹیکس کی مدمیں دیناپڑیں گے، گزشتہ سال بھی ایف بی آرنےہدف سےزیادہ ٹیکس وصولی کی۔


ایکس چینج کمپنوں کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایکس چینج کمپنیاں معیشت میں اہم کرداراداکررہی ہیں، ایکس چینج کمپنیاں روزبڑی مقدارمیں ڈالراسٹیٹ بینک میں سرینڈرکررہی ہیں، ایکس چینج کمپنیوں کے بنا پاکستان نہیں چلایا جاسکتا، ایکسچینج کمپنیوں ہی کہ وجہ سے روز ڈالر اسٹیٹ بینک میں ڈیکلیئر کیے جاتے ہیں۔


فکس ٹیکس پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چھوٹےتاجروں پرہم نےایک فکس ٹیکس ڈالاتھا، ہمیں اندازہ نہیں تھاکہ فکس ٹیکس سے چھوٹے دکاندار متاثرہوں گے، دکانداروں پر سیلز ٹیکس لگانے فیصلہ میری غلطی تھی ، میراخیال تھاکہ ایک دکاندارروز100روپے سے3ہزارروپے ٹیکس دے گالیکن جو گلی میں دوکان ہے وہ 3ہزار روپے کیسے دے گا،


انھوں نے بتایا کہ ہم فکس ٹیکس سے ہٹ گئےہیں ، ہمارا42ارب روپے کاٹیکس تھا،اب ہم 33ارب کاٹیکس لےرہےہیں ، اس سال 35ارب روپے کاٹیکس جمع کرنے کا ٹارگٹ ہے، تمام چیمبرز والےمیرٹارگٹ غلط کریں اور36ارب جمع کرکے دکھائیں


وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ ہفتہ ہفتہ پیٹرول کی قیمت کم زیادہ کرنےکی تجویزہماری تھی ،آئی ایم ایف کی نہیں تاہم اسٹیٹ بینک کے گورنر جلدتعینات ہوجائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے 1 لاکھ 15 ہزار مردہ قرار دیئے گئے ووٹرز کو زندہ تسلیم کرلیا

 الیکشن کمیشن نے 1 لاکھ 15 ہزار مردہ قرار دیئے گئے ووٹرز کو زندہ تسلیم کرلیا

 


الیکشن کمیشن کی ووٹرز لسٹوں سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا ہے، الیکشن کمیشن نے دوبادرہ تصدیقی عمل کے بعد مردہ قرار دئیے گئے 1 لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرز کو زندہ تسلیم کرلیا۔۔


سرکاری دستاویز کے مطابق پہلی تصدیقی مہم میں کل 32 لاکھ 8895 ووٹرز کو مردہ قرار دیا تھا، تاہم دوبارہ تصدیقی مہم میں 30 لاکھ 93 ہزار 877 ووٹرز کی مردہ تصدیق ہوئی۔دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیلڈ دفاتر کی دوبارہ تصدیقی مہم میں 1 لاکھ 15 ہزار ووٹرز کو ٹائیپنگ کی غلطی کی وجہ سے مردہ افراد کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا،دوبارہ تصدیق کے بعد ووٹرز کو انتخابی فہرست میں شامل کردیا گیا۔


الیکشن کمیشن نے تمام فیلڈ دفاتر کو چیکنگ کے بعد ووٹر لسٹوں کی حتمی اشاعت 25 اگست کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Saturday, August 6, 2022

عمران خان بمقابلہ بزدل مخالفین

 اگر جاوید ھاشمی کو 2014 کے دھرنے کے درمیان سے اٹھوا کر ،، 

ریحام خان سے شادی اور طلاق کروا کر ،،

 اس سے کاما سوترا لکھوا کر ،،

 عائشہ گلالئی لانچ کر کے ،، 

اے پی ایس سانحہ کے ذریعے دھرنا ختم کروا کر ،،

 شریفوں کو پانامہ کے بعد تین سال مسلسل مواقع دے کر ،،

کپتان کو پاکستان میں پیسے لانے کے کیس میں پھنسا کر ،، یہودی کارڈ، یہودی ایجنٹ، اسرائیلی ایجنٹ کھیل کر ،، خان کی حکومت انتہائی بھونڈے طریقے سے گرا کر ،، 

علیم خان، جہانگیر ترین کو پارٹی سے الگ کر کے ،، 

وفاق میں 20 اور پنجاب میں 25 لوٹوں کی بولیاں لگا کر ،،

مذہبی شرپسندوں ، دین اور ناموس رسالت کی تاجر لبیک لانچ کر کے ،،

الیکشن کمیشن سے ہر فیصلہ یکطرفہ کروا کر ،،

 ممنوعہ فنڈنگ کا بوگس کیس چلا کر ،، 

نیوز چینلز اور صحافیوں کی بہت بڑی اکثریت ساتھ ملا کر ،،

 پی ڈی ایم سے دن رات صبح، دوپہر، شام پریس کانفرنسز کروا کر ،،

انتہائی زہریلا بے بنیاد پروپیگنڈا کروا کر ،،

پاکستان ڈاکو موومنٹ بنا کر،،

 ان سارے چوروں کو چھتر چھایہ مہیا کر کے ،ان کو اقتدار کی چابی دے کر ،،

 امریکہ کی غلامی میں امریکی ٹٹو بن کر،، بھی اگر عمران احمد خان نیازی اور اسکی جماعت پی ٹی آئی اور اس کے ٹائیگرز تمہارے قابو نہیں آ رہے ،، اور تم سے چار قدم آگے چل رھے ھیں،، اور تم سب عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہو ،، ڈرے ہوئے ہو ،، سہمے ہوئے ہو ،، تو سمجھتے کیوں نہیں کہ جس کے ساتھ میرا رب ہوتا ھے اس کو کوئی نیچا نہیں دکھا سکتا ، اور اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔۔۔

جس کی نیت صاف ہو، اس کا راستہ بھلا کون روک سکتا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ✌️✌

نام شاھاں نےجھاں مٹ جائیں گے لیکن یھاں ۔ حشر تک ناموں نشانے پنجتن رھ جائیگا ھم سفیروں باغ میں ھے دم کا کوئ چھا بلبلیں اڑ جائیں گی سونا چمن رھ جائیگا

 نام شاھاں نےجھاں مٹ جائیں گے لیکن یھاں ۔

حشر تک ناموں نشانے پنجتن رھ جائیگا

ھم سفیروں باغ میں ھے دم کا کوئ چھا

بلبلیں اڑ جائیں گی سونا چمن رھ جائیگا

عدالتوں کے بعد الیکشن کمیشن کا رات گئے غیر معمولی اجلاس، گڑبڑ کو ٹھیک کرنے کی کوشش

 

عدالتوں کے بعد الیکشن کمیشن کا رات گئے غیر معمولی اجلاس، گڑبڑ کو ٹھیک کرنے کی کوشش


 


الیکشن کمیشن میں رات گئے غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ریکارڈ سمیت دیگر اہم ترین امور کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے تمام راستہ مکمل بند تھے۔


غیر معمولی اجلاس پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ا لیکشن کمیشن نے جو گڑبڑ کر دی ہے، اب اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے،الیکشن کمیشن بہت محنت کرتا ہے، پی ٹی آئی کیس میں بھی پھرتی دکھائی، زندہ لوگوں کو مردہ قرار دیا۔


تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں رات گئے غیر معمولی اجلاس ہوا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ریکارڈ کا جائزہ لیا، حلقہ بندیوں سے متعلق بعض ضروری امور کا بھی جائزہ لیا گیا، شاہراہ دستور سے الیکشن کمیشن کا داخلہ بھی بند رکھا گیا، میڈیا کو بھی الیکشن کمیشن کی پارکنگ سے پہلے ہی روک دیا گیا تھا

راہ حق

 ہلاکو خان کی بیٹی بغداد میں 

 گشت کررہی تھی کہ

 ایک ہجوم پر اس کی نظر پڑی۔

 پوچھا لوگ یہاں کیوں اکٹھے ہیں؟

 جواب آیا:

ایک عالم کے پاس کھڑے ہیں۔ 

 اس نے عالم کو اپنے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔ 

 عالم کو تاتاری شہزادی کے سامنے لا کر حاضر کیا گیا۔

 شہزادی

 مسلمان عالم سے سوال کرنے لگی: 

کیا تم لوگ اللہ پر ایمان نہیں رکھتے؟

 عالم: 

یقیناً ہم ایمان رکھتے ہیں

 شہزادی:

کیا تمہارا ایمان نہیں کہ 

 اللہ جسے چاہے غالب کرتا ہے؟

 عالم: 

یقیناً ہمارا اس پر ایمان ہے۔

 شہزادی: 

تو کیا اللہ نے آچ ہمیں 

 تم لوگوں پر غالب نہیں کردیا ہے؟

 عالم: 

یقیناً کردیا ہے-

شہزادی: 

تو کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ 

 خدا ہمیں تم سے زیادہ چاہتا ہے؟

 عالم: 

نہیں

 شہزادی: 

کیسے؟

 عالم: 

تم نے کبھی چرواہے کو دیکھا ہے؟

 شہزادی:

ہاں دیکھا ہے

 عالم:

کیا اس کے ریوڑ کے پیچھے چرواہے نے 

 اپنے کچھ کتے رکھے ہوتے ہیں؟

 شہزادی: 

ہاں رکھے ہوتے ہیں۔

 عالم:

اچھا تو اگر کچھ بھیڑیں چرواہے کو 

 چھوڑ کو کسی دوسری طرف کو نکل کھڑی ہوں،

 اور چرواہے کی سن کر واپس آنے کو تیار ہی نہ ہوں،

 تو چرواہا کیا کرتا ہے؟

 شہزادی:

وہ ان کے پیچھے اپنے کتے دوڑاتا ہے 

 تاکہ وہ ان کو واپس اس کی کمان میں لے آئیں۔

 عالم: 

وہ کتے کب تک ان بھیڑوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں؟

 شہزادی:

جب تک وہ فرار رہیں اور چرواہے کے

 اقتدار میں واپس نہ آجائیں۔

 عالم نے کہا :

تم تاتاری لوگ زمین میں ہم مسلمانوں کے

 حق میں خدا کے چھوڑے ہوئے کتے ہو

 جب تک ہم خدا کے در سے بھاگے رہیں گے

 اور اس کی اطاعت اور اس کے منہج پر نہیں آجائیں گے، تب تک خدا تمہیں ہمارے پیچھے دوڑائے رکھے گا، 

 اور ھماری گردنوں پر مسلط رکھے گا 

 جب ہم خدا کے در پر واپس آجائیں گے 

 اُس دن تمہارا کام ختم ہوجائے گا۔

 آج پھر وہی حال ہے 

 آج کتے ہم پر مسلط ہیں

 یہودیوں عیساٸیوں، ہندوؤں اور لبرلز کی صورت میں

 اور جب تک ہم واپس نہ آجاٸیں اسلام کی طرف

 تب تک ہم پر مسلط رہیں گے۔۔۔۔۔😪

داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اور ایک انگریز کا سچا واقع۔

داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اور ایک انگریز کا سچا واقع۔ داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اور ایک انگریز کا سچا واقع۔ اس واق...