Sunday, August 7, 2022

فواد چوہدری نے رانا ثناء اللّٰہ کو اوقات یاد کروادی

 فواد چوہدری نے رانا ثناء اللّٰہ کو اوقات یاد کروادی

7 اگست‬‮ 2022


 


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ رانا صاحب، آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں، اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رانا صاحب، یہ نہ ہو کہ آپ کو لینے کے دینے پڑ جائیں۔


سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیل ہوئی آپ فیصل آباد نہیں گئے، رانا صاحب، احتیاط اچھی چیز ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ عمران خان پوری قوم کے سامنے ایکسپوز ہوچکے، یہ اب اس سے بچنا چاہتے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں پیسے غیر قانونی طریقے سے آئے، ان کے عہدیداروں کے کالے کرتوت ان اکاؤنٹس میں چھپے ہیں، تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو قانون گرفتاری کی اجازت دیتا ہے

No comments:

Post a Comment

داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اور ایک انگریز کا سچا واقع۔

داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اور ایک انگریز کا سچا واقع۔ داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اور ایک انگریز کا سچا واقع۔ اس واق...