غور طلب 🙏🙏
صحیح و مستند روایات سے ثابت ہے کہ
اک صحابیہ نے خون مبارک پی لیا۔۔
کسی نے دلیل پوچھی؟ کہ جائز ہے یا!!!؟
اک صحابی نے بول مبارک نوش کرلیا
کسی نے دلیل پوچھی؟
صحابہ نماز ہی کی حالت میں چہرہ مبارکہ کو تکتے
کسی نے دلیل پوچھی؟
بالِ مبارک ترشواتے وقت صحابہ کرام اسے حاصل کرنے
کے واسطے جان کی بازی لگادیتے
کسی نے دلیل پوچھی؟
پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو فرماتے تو اسکی تری یا قطرے حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے
پر سبقت لے جاتے
کسی نے دلیل پوچھی؟
ایسا ادب کہیں دیکھا؟ کہیں سنا؟ کیا قرآن و احادیث
میں اسکے کرنے کا واضح حکم تھا؟
نہیں بلکہ صحابہ کرام کے سامنے وہ آیات تھیں
جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم، تکریم، ادب کرنے کا حکم دیا گیا مگر اسکا کوئی طریقہ وارد
نہ ہوا
عشق و محبت اپنے راستے خود بناتا ہے، اپنی راہیں
خود ہموار کرتا ہے،اپنی منزلیں خود ڈھونڈ لیتا ہے
بخدا !
یہ عید میلاد النبی پر اعتراض کرنے والے اگر صحابہ
کے ادب و تعظیم کے واقعات اپنی آنکھوں سے دیکھ
لیتے تو انہیں بھی معاذ اللہ ۔۔۔۔۔۔ ۔بدعتی ۔کہنے سے
نہیں چُوکتے۔
کیا امام جوزی، امام قسطلانی، امام مولانا علی قاری
جو کہ مذہب ثلاثہ کے امام کہلائے جاتے ہیں، بدعتی
تھے جو اپنی کتب میں عید میلاد النبی کے فضائل
و برکات لکھ گئے۔۔۔۔۔۔۔؟
بلکہ امام ترمذی تو میلاد النبی کا باب ہی باندھ گئے
کیا یہ سب بریلوی تھے؟ نہیں نہیں بلکہ یہ سب امام
و عشق محبت، اعلی حضرت سے صدیوں قبل کے تھے
خدارا!
عید میلاد کو خرافات کا نام تو نہ دیں، الحمد للہ اس
میں شامل و داخل متعدد خرافات لغویات کے ہم بھی
قائل نہیں بلکہ اسکی ہم ہر سال مذمت کرتے ہیں
ہاں
نفسِ میلاد تو نصوص سے ثابت ہے، جو نہ ختم ہوا
ہے نہ ہوگا بلکہ قیامت تک ہوگا، بلکہ یہ بڑھتا ہی رہے گا
کہ رب پاک کا وعدہ ہے " تمھارا ذکر ہم نے بلند کردیا"
پس جسے رب بلند کردے کس میں ہمت ہے اسے کم
کردے یا گھٹادے
ہاں تمھارا دشمن و عدو ہی گھٹ ، مر جائے گا
مگر تمھارا ذکر بلند ہوتا ہی رہے گا ان شآء اللہ ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️💞💞💞💞💖💖💖💖💖💖💖💖💞💞💞💞💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖
No comments:
Post a Comment